کر پشن کی انتہا ہو چکی ، ملک کے وسائل کو قیام پاکستان سے بے دریغ لو ٹا جا رہا ہے ، جمشید دستی ،وزراء، مشیروں اور ممبران اسمبلیو ں کے کتے کروڑوں روپے کی مالیت کی گا ڑیو ں میں گھو م رہے ہیں،غریب آدمی کا کو ئی پرسان حال نہیں،کامونکے میں خطاب

جمعرات 2 اپریل 2015 03:03

کامونکے (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2 اپریل۔2015ء)ایم این اے جمشید دستی نے عوامی رابطہ مہم کے سلسلہ میں سائیکل پر اسلام آباد جاتے ہو ئے شام کے بعد کامونکے سٹی چو ک میں آئے ہو ئے سینکڑوں افراد سے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ اس ملک کے وسائل کو قیام پاکستان سے بے دریغ لو ٹا جا رہا ہے ، کر پشن کی انتہا ہو چکی ہے وزیر مشیروں اور ممبران اسمبلیو ں کے کتے کروڑوں روپے کی مالیت کی گا ڑیو ں میں گھو م رہے ہیں اور غریب آدمی کا کو ئی پرسان حال نہیں ، انہوں نے کہا کہ میرا سائیکل پر اسلام آباد اور پشاور جانے کا مقصد کرپشن کے خلاف بل پاس کر وانا ہے اگر بل پاس ہو گیا تو اسمبلیو ں میں ایماندار لوگ آئیں گے اور سیاسی تبدیلی کی طرف پہلا قدم ہو گا انہوں نے کہا آو میرے ساتھ قدم سے قدم ملاو تاکہ ایک حقیقی اور جمہوری نظام کی بنیا د رکھی جا سکے، بعد میں میڈیا سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ وی عام آدمی پارٹی بنا ئیں گے تاکہ عام آدمی اپنے حقوق کیلئے پلیٹ فارم دستیا ب ہو سکے ، اس سے قبل سٹی چو ک میں لوگو ں کی بڑی تعداد نے ڈھول کی تھا پ رقص کر تے ہو ئے پھو لوں کی پتیاں نچھا ور کر کے کیا ،

متعلقہ عنوان :