کوئٹہ ،مدرسہ کی چھت پر مٹی کا تودا گرنے سے 4 حافظ قرآن جاں بحق

جمعرات 2 اپریل 2015 03:03

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2 اپریل۔2015ء) بلوچستان کے علاقے پشین میں مدرسہ کی چھت پر مٹی کا تودا گرنے سے 4 حافظ قرآن جاں بحق تفصیلات کے مطابق پشین کے علاقے سرانان میں واقع ایک مدرسہ کی چھت پر مٹی کا تودا گرنے سے 4 حافظ القرآن محمد ادریس ‘ محمد طاہر ‘ شفیع اللہ اور حفیظ اللہ شامل ہیں جن کی عمریں تقریبا بارہ سے چودہ سال بتائی جاتی ہیں واقعہ کی اطلاع ملتے ہی لیویز اور متعلقہ انتظامیہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور لاشوں کو سول ہسپتال پشین لایا گیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کردی گئیں مقتولین کا تعلق پشین کے علاقے سرانان سے ہے واضح رہے کہ گزشتہ روز پشین اور گرد ونواح میں بارش کا سلسلہ بھی جاری تھا مقامی لوگوں کا کہنا ہے بارش کے باعث مٹی کا تودا مدرسہ کی چھت پر آگرا جس کی وجہ سے مدرسہ کی چھت گرگئی اور یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا۔