عوام نے سڑکیں اور پل بنانے کیلئے پی ٹی آئی کو ووٹ نہیں دیئے،پرویز خٹک، کرپشن کے ..
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعرات اپریل

مزید قومی خبریں

تاریخ اشاعت: 2015-04-02
تاریخ اشاعت: 2015-04-02
تاریخ اشاعت: 2015-04-02
تاریخ اشاعت: 2015-04-02
تاریخ اشاعت: 2015-04-02
تاریخ اشاعت: 2015-04-02
پچھلی خبریں -

پشاور

تلاش کیجئے

عوام نے سڑکیں اور پل بنانے کیلئے پی ٹی آئی کو ووٹ نہیں دیئے،پرویز خٹک، کرپشن کے خاتمے اور عوامی خدمات کے صاف، شفاف اور خود کار نظام کیلئے عمران خان کی قیادت پر اعتماد کیا، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2 اپریل۔2015ء)سڑکوں، نالیوں اور گلیوں کی تعمیر کے بدلے ووٹ لینے کی اپروچ غلط ہے صوبے اور ملک کے عوام نے سڑکیں اور پل بنانے کیلئے پی ٹی آئی کو ووٹ نہیں دیئے بلکہ کرپشن کے خاتمے اور عوامی خدمات کے صاف، شفاف اور خود کار نظام کیلئے عمران خان کی قیادت پر اعتماد کیا ہے صوبے میں نظام کی تبدیلی کیلئے موجودہ صوبائی حکومت کے کامیاب اقدامات کے باعث صوبے کے عوام میں حکومت کے خلاف وہ غصہ اور ناراضگی نہیں ہے جو پچھلی حکومتوں کے خلاف ہوتا تھا پی ٹی آئی کے کارکن تبدیلی کے ایجنڈے کی روح کو سمجھیں اور دوسرے لوگوں کو بھی سمجھائیں سڑکوں اور نالیوں وغیرہ کاکام دیہات کی سطح پر بلدیاتی نمائندوں کو سونپا جار ہا ہے اور اُنہیں آئندہ بلدیاتی انتخابات کے نتیجے میں اس کیلئے بے پناہ اختیارات اور مالی وسائل حاصل ہونگے ان خیالات کا اظہار خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے بدھ کے روز یہاں ضلع مردان کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اورپی ٹی آئی مردان کے ضلعی عہدیداروں کے علاوہ زیارت کاکا صاحب، پیرپیائی، اذاخیل پایاں، اذا خیل بالا اور ڈاگئی کی یونین کونسلوں کے الگ الگ نمائندہ وفود سے خطاب کرتے ہوئے کیا وفود نے وزیراعلیٰ کو اپنے اپنے علاقوں کے مسائل سے آگاہ کیا جن کے حل کیلئے اُنہوں نے موقع پر احکامات جاری کئے صوبائی وزیر تعلیم محمد عاطف،وزیرایکسائز اینڈ ٹیکسیشن میاں جمشید الدین کاکاخیل، ایم این اے ڈاکٹر عمران خٹک اور دیگر نمائندے بھی اس موقع پر موجود تھے وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے اپنے کارکنوں پر زور دیا کہ وہ پارٹی کے اس اصل پیغام کو آگے پھیلائیں جس پر صوبے کے عوام نے پی ٹی آئی کو ووٹ دیئے ہیں اُنہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت پارٹی کے تبدیلی کے ایجنڈے کو مدنظر رکھتے ہوئے ایسا نظام وضع کررہی ہے جو عام لوگوں کے مسائل حل کرنے کیلئے نہ صرف خود بخود کام کرے بلکہ عوام اور قانون کے سامنے جوابدہ بھی ہو اُنہوں نے کہا کہ ہم

اس خبر کی تفصیل پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے

02-04-2015 :تاریخ اشاعت