ترکی میں بجلی کا بڑا بریک ڈاوٴن، نظام زندگی مفلوج،پاور بریک ڈاوٴن کی دہشتگردی سمیت تمام پہلووٴں سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔ترک وزیراعظم

جمعرات 2 اپریل 2015 03:20

انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2 اپریل۔2015ء )ترکی میں بجلی کے بڑے بریک ڈاوٴن نے تمام اکیاسی صوبوں میں زندگی مفلوج کرکے رکھ دی۔ استنبول اور انقرہ سمیت مختلف شہروں میں میٹرو، ہائی اسپیڈ ٹرین، ٹرام سروس بند ہونے سے شہریوں کو مشکلات کاسامنا کرنا پڑا۔

(جاری ہے)

رات گئے پاور سپلائی مکمل طور پر بحال کردی گئی ترکی میں بجلی کے بڑے بریک ڈاوٴن کے بعد اکیاسی صوبوں کو برقی سپلائی معطل ہوگئی جس کے نتیجے میں استنبول اور انقرہ سمیت مختلف شہروں میں میٹرو، ہائی اسپیڈ ٹرین، ٹرام سروس بند ہوگئی. شدید ٹریفک جام کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا. ٹرکش الیکٹرک انڈکشن کمپنی نے بجلی فراہمی کے نظام کی بحالی کیلئے فوری طور پر اقدامات شروع کردیئے اور رات گئے تک پاور سپلائی مکمل طور پر بحال کردی گئی.ترک وزیر اعظم احمد داوٴد اوغلو کا کہنا ہے کہ پاور بریک ڈاوٴن کی دہشتگردی سمیت تمام پہلووٴں سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔

ترک وزیر توانائی تین ر یلدز نے کہاہے کہ، ہم تحقیقات کیدوران اس بحران کی تہہ تک جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :