افغانستان ، نامعلوم مسلح افراد نے بس میں گھس کر تیرہ مسافروں کو یرغمال بنالیا ، گزشتہ ماہ شدت پسندوں کے حملوں میں 116 افراد ہلاک ، ایک سو ستر سے زائد زخمی

جمعرات 2 اپریل 2015 03:17

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2 اپریل۔2015ء) افغانستان میں نامعلوم مسلح افراد نے تیرہ مسافرو ں کو یرغمال بنا لیا جبکہ گزشتہ ماہ ملک میں بڑے پیمانے پر شدت پسندوں کے حملوں میں 116 افراد ہلاک اور ایک سو ستر سے زائد زخمی ہوگئے غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغان صوبائی کونسل کے ایک رکن حیات اللہ عالامائی نے بتایا کہ بس میں سوار بدقسمت مسافر صوبائی دارالحکومت ساربیول سے ضلع بالخاب جارہے تھے کہ جب نامعلوم مسلح افراد اچانک ان کی بس میں گھس آئے اور بندوق کی نوک پر تیرہ مسافروں کو یرغمال بنالیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے اس حوالے سے مزید تفصیلات نہیں بتائیں ۔ دریں اثناء افغانی حکومت کی جانب سے جاری ہونیوالے اعدادوشمار پر مبنی ہے میں کہا گیا ہے گزشتہ ماہ ملک بھر میں طالبان نے بائیس بم دھماکے کئے ہیں سولہ افراد ہلاک جبکہ 170سے زائد زخمی ہوئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :