ایم کیوایم دہشتگردجماعت نہیں ،اس میں دہشتگردگروپ ہیں ، اعتزازاحسن ،محمدانورکی گرفتاری سے الطاف حسین کونقصان پہنچے گا،نجی ٹی وی سے گفتگو

جمعرات 2 اپریل 2015 03:38

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2 اپریل۔2015ء)سینٹ میں قائدحزب اختلاف چوہدری اعتزازاحسن نے کہاہے کہ ایم کیوایم دہشتگردجماعت نہیں ہے ،اس میں دہشتگردگروپ ہیں ،محمدانورکی گرفتاری سے الطاف حسین کونقصان پہنچے گا۔نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ محمدانورالطاف حسین کے قریبی ساتھی ہیں ،برطانیہ میں ضمانت جلدہوجاتی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ نائن زیروچھاپے کے بعدٹارگٹ کلنگ رک گئی ہے ۔

ایم کیوایم مقبول جماعت اس میں اچھے اورپڑھے لکھے لوگ ہیں ،دہشتگردگروپ بھی موجودہیں ،ایم کیوایم کے لوگ پارلیمنٹ میں ہیں ،صوبائی اسمبلی میں ہیں ۔الطاف حسین کونہیں سمجھ سکا،ان سے ملاقات کرچکاہوں ،انہیں رحمان ملک زیادہ سمجھتے ہیں ۔صولت مرزاکے بیان کی اہمیت ہے اگرسزامعاف ہوگی ،بیان کی اہمیت ختم ہوجائے گی