کمیشن مافیا کے سرگرم، آئی ٹی پارک کے قیام کے لئے ورلڈ بینک کی طرف سے فراہم کئے گئے45 ملین ڈالر کی امداد ضائع ، امداد فراہم ہونے کے باوجود وزارت آئی ٹی اسلام آباد اور چاروں صوبائی دارالحکومتوں میں آئی ٹی پارک قائم کرنے میں ناکام ہوگئی ہیں،سینیٹ سٹینڈنگ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی، کمیٹی نے حتمی سفارشات پارلیمنٹ میں جمع کرادیں

جمعرات 2 اپریل 2015 03:37

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2 اپریل۔2015ء)وزیرمملکت انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشکا رحمان نے آئی ٹی پارک کے قیام کے لئے ورلڈ بینک کی طرف سے فراہم کئے گئے45 ملین ڈالر کی امداد ضائع کردی ہے،سینیٹ سٹینڈنگ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی نے اپنی رپورٹ میں واضح کیا ہے کہ 40سال کے لئے ورلڈ بینک کی 45ملین امداد فراہم ہونے کے باوجود وزارت آئی ٹی اسلام آباد اور چاروں صوبائی دارالحکومت میں آئی ٹی پارک قائم کرنے میں ناکام ہوگئی ہیں اور اس کی واحد ذمہ دار وزیر مملکت ہیں جن کی وزارت پر مکمل گرفت نہیں ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق آئی ٹی پارک کے قیام سے ملک کے اندر آئی ٹی کمپنیوں کو مراعات اور ترقی ملے گی لیکن کمیشن مافیا کے سرگرم ہونے سے45 ملین ضائع ہونے کا امکان ہے۔سینیٹر صافی کی سربراہی میں کمیٹی نے حتمی سفارشات پارلیمنٹ میں جمع کرائی ہیں۔رپورٹ میں وزارت آئی ٹی میں اربوں روپے کی کرپشن کی بھی نشاندہی کی گئی ہے،اس مقصد کیلئے وزیر آئی ٹی انوشکا رحمان سے وضاحت طلب کی گئی لیکن انہوں نے دینے سے معذرت کرلی ہے