وادی تیراہ،بارودی سرنگ دھماکے سے2 سکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے،شہید ہونے والوں میں حوالدار خضرحیات اور سپاہی افتخار شامل ،سکیورٹی فورسز کا علاقے میں سرچ آپریشن ،متعدد مشتبہ افراد گرفتار

جمعرات 2 اپریل 2015 03:36

خیبر ایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2 اپریل۔2015ء)خیبر ایجنسی کے علاقے وادی تیراہ میں بارودی سرنگ دھماکے سے 2 سکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے ،سکیورٹی فورسز کے علاقے میں سرچ آپریشن ،متعدد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق بدھ کے روز خیبر ایجنسی کے علاقے وادی تیراہ میں نرے بابا کے مقام پر سکیورٹی فورسز کی گاڑی کو ریموٹ کنٹرول کے ذریعے بارودی سرنگ دھماکے کا نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں 2 سکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے ،شہید ہونے والوں میں حوالدار خضرحیات اور سپاہی افتخار شامل ہیں جبکہ دھماکے سے گاڑی کو شدید نقصان پہنچا ہے ۔

واقعہ کے بعد بھاری تعداد میں سکیورٹی فورسز اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے جہاں انہوں نے پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور سرچ آپریشن کے دوران متعدد مشتبہ افراد کو حراست میں لے گیا ہے جہاں ان سے پوچھ گچھ کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے

متعلقہ عنوان :