الیکشن کمیشن نے بیلٹ پیپروں کی چھپائی پر سیکرٹری الیکشن کمیشن کی سربراہی میں 5رکنی کمیٹی قائم کردی،بلدیاتی انتخابات میں 42کروڑ بیلٹ پیپر چھاپنے کیلئے مزید 9 پرنٹنگمشینیں لگائی جائینگی ،شیر افگن،کسی سیاسی جماعت کو اعتراض ہوا تو تحفظات دور کئے جائینگے ۔اجلاس کے بعد بریفنگ

جمعرات 2 اپریل 2015 03:35

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2 اپریل۔2015ء) الیکشن کمیشن نے بیلٹ پیپروں کی چھپائی پر سیکرٹری الیکشن کمیشن کی سربراہی میں 5رکنی کمیٹی قائم کردی ہے ، قائم مقام سیکرٹری الیکشن کمیشن شیر افگن نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں 42کروڑ بیلٹ پیپر چھاپنے ہیں مگر استعداد 33کروڑ ہے ،9کروڑ کی کمی کو پورا کرنے کیلئے مزید 9مشینیں لگائی جائینگی ،کسی سیاسی جماعت کو اعتراض ہوا تو تحفظات دور کئے جائینگے ۔

بلدیاتی انتخابات میں بیلٹ پیپروں کی چھپائی کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کے بعد صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے شیر افگن نے کہا کہ پاکستان پرنٹنگ کارپوریشن نے 42کروڑ بیلٹ پیپر چھاپنے ہیں لیکن 33 کروڑ کی چھپائی کا استعداد ہے ۔ پرنٹنگ کارپوریشن نو مزید مشینیں لگا کر 9کروڑ کمی کو پورا کرے گا بیلٹ پیپروں کی چھپائی پر پانچ رکنی کمیٹی سیکرٹری الیکشن کمیشن کی سربراہی میں بنائی گئی ہے جو بائیس روز میں کام مکمل کرے گی ۔

(جاری ہے)

کسی سیاسی جماعت کو اعتراض ہوا تو ان کے تحفظات کو دور کیاجائے گا ۔ سیکرٹری الیکشن کمیشن نے مزید کہا کہ پرنٹنگ کارپوریشن نے دو نجی پرنٹنگ پریسوں کو بیلٹ پیپرز کی چھپائی کیلئے ٹھیکہ دیا ہے سیاسی جماعتوں کے ا عتراضات سامنے آنے پر ان کو اعتماد میں لیا جائے گا ۔ نیفٹ اور ٹی ایس لیزر پرنٹنگ پریس کو ٹھیکے پر دیا گیا ہے ۔بیس لاکھ بیلٹ پیپر نجی پرنٹنگ پریس چھاپ سکتے ہیں پانچ رکنی ورکنگ کمیٹی میں ڈی جی پوسٹ قائم مقام سیکرٹری الیکشن کمیشن ڈی جی بجٹ الیکشن کمیشن ایڈیشنل سیکرٹری اور ایم ڈی پرنٹنگ کارپوریشن شامل ہونگے ۔