سیالکوٹ میں 2 بھائیوں کی ہلاکت کے مقدمے میں 7 مجرمان کے ڈیتھ وارنٹ جاری، مجرمان کو 8 اپریل کو تختہ دار پر لٹکا دیا جائے خصوصی عدالت کے جج کا جیل سپریٹنڈنٹ کو حکم

جمعرات 2 اپریل 2015 03:31

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2 اپریل۔2015ء )سیالکوٹ میں 2 بھائیوں کی ہلاکت کے مقدمے میں 7 مجرمان کے ڈیتھ وارنٹ جاری کر دیئے گئے ہیں۔مجرمان کے ڈیتھ وارنٹ لاہور ہائیکورٹ سے مجرمان کی اپیلیں خارج ہونے پر جاری کئے گئے۔

(جاری ہے)

جج خصوصی عدالت چودھری امتیاز احمد نے جیل سپریٹنڈنٹ کو حکم جاری کیا ہے کہ مجرمان کو 8 اپریل کو تختہ دار پر لٹکا دیا جائے۔ مجرمان میں جمیل جیلا ، راشد مہر ، اقبال ، امین ، علی رضا ، شفیق، سرفراز شامل ہیں۔ سیالکوٹ میں اگست 2010 ء میں دو بھائیوں مغیث اور منیب کو ہجوم نے تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے قتل کر دیا تھا۔ ملزمان کے وکلا کا موقف ہے کہ عدالت عالیہ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل کا حق رکھتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :