ہماری نیت نیک اور ادارے مضبوط ہیں،وزیراعظم،ملک میں(ن) لیگ کے ادوار حکومت میں ریکارڈ ترقیاتی کام ہوئے،ترقی کا سلسلہ اب بھی جاری ہے،ملک کو لوڈشیڈنگ اور گیس بحران سے نجات دلائیں گے، بہتر صلاحیتوں سے ملک کو عظیم تر بنانے کی ہر ممکن کوشش کریں گے،پارٹی کے مشاورتی اجلاس سے خطاب ،اجلاس میں ملکی اور سیاسی صورتحال پر غور کیا گیا

جمعرات 2 اپریل 2015 03:31

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2 اپریل۔2015ء)وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ ہماری نیت نیک اور ادارے مضبوط ہیں،ملک میں(ن) لیگ کے ادوار حکومت میں ریکارڈ ترقیاتی کام ہوئے،ترقی کا سلسلہ اب بھی جاری ہے،ملک کو لوڈشیڈنگ اور گیس بحران سے نجات دلائیں گے،اپنی بہتر صلاحیتوں سے ملک کو عظیم تر بنانے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔وزیراعظم کی زیرصدارت مسلم لیگ(ن) کے مشاورتی اجلاس میں راجہ ظفرالحق پرویز رشید،احسن اقبال،اسحاق ڈار،شاہد خاقان عباسی،اقبال ظفرجھگڑا،خواجہ سعد رفیق،اٹارنی جنرل سلیمان بٹ،انوشہ رحمان،خواجہ ظہیر احمد،زاہد حامد،ڈاکٹر آصف کرمانی،بیرسٹرظفراللہ خان اور دیگر رہنماؤں نے شرکت کی،اجلاس میں ملکی اور سیاسی صورتحال پر غور کیا گیا۔

وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے اجلاس میں تحریک انصاف سے ہونے والے مذاکرات پر رہنماؤں کو اعتماد میں لیا۔

(جاری ہے)

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ہم ملکی مسائل سے غافل نہیں ہیں،ملکی مسائل کے حل پر بھرپور توجہ دے رہے ہیں،ہم پاکستان کو عظیم تر بنانے کیلئے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے اور اپنی بہتر صلاحیتوں سے پاکستان کو عظیم تر ملک بنانے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری نیت نیک اور ارادے مضبوط ہیں،پارٹی کے رہنما اور وزراء عوامی مشکلات کی کمی کیلئے بھرپور کردار ادا کریں،مسلم لیگ(ن) جب بھی حکومت میں آئی ہمارے ادوار میں ریکارڈ ترقیاتی کام ہوئے اور ترقی کا یہ سلسلہ اب بھی جاری ہے،ملک میں بجلی کے منصوبوں پر کام ہو رہا ہے،ہم عوام کو لوڈشیڈنگ سے نجات دلائیں گے اور گیس کے بحران کا بھی خاتمہ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ قومی امور پر اتفاق رائے ہماری پالیسی کا حصہ ہے،اس سے جمہوریت مضبوط ہوگی