عمر اکمل بنگلا دیش کیخلاف سیریز میں نمائندگی سے محروم، پی سی بی حکام عمر اکمل کی کارکردگی سے مطمئن نہیں ، ڈومیسٹک کرکٹ میں شرکت سے کم بیک کرنا ہوگا

بدھ 1 اپریل 2015 08:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1اپریل۔2015ء)مڈل آرڈر بیٹسمین عمر اکمل کو بنگلا دیش سیریز کے لیے ڈراپ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اسٹار بلے باز عمر اکمل کو بنگلا دیش کے خلاف سیریز میں نمائندگی سے محروم کر دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

یہ بھی انکشاف کیا گیا کہ ٹیم حکام عمر اکمل کی کارکردگی سے مطمئن نہیں ہیں۔ ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف صفر پر آوٴٹ ہونے اور پھر باقی کے چھ میچز میں ایک سو چونسٹھ سے ٹیم انتظامیہ ناخوش ہو گئی اب کہا جا رہا ہے کہ نوجوان بیٹسمین کو ڈومیسٹک کرکٹ میں شرکت سے کم بیک کرنا ہو گا۔

متعلقہ عنوان :