ایم کیوایم نے عمران اسماعیل پرحملے کے بعدجناح گراوٴنڈمیں الیکشن آفس بنالیا،شامیانے اورقناتیں لگاکرکرسیاں رکھ دی گئیں

بدھ 1 اپریل 2015 09:33

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1اپریل۔2015ء)ایم کیوایم نے پی ٹی آئی رہنماء عمران اسماعیل پرحملے کے بعدجناح گراوٴنڈمیں الیکشن آفس بنالیا،شامیانے اورقناتیں لگاکرکرسیاں رکھ دی گئیں ۔

(جاری ہے)

منگل کے روزکراچی میں جناح گراوٴنڈمیں تحریک انصاف کی جانب سے جلسے کے اعلان کے اورعمران اسماعیل پرحملے کے بعدایم کیوایم کے کارکنوں نے تحریک انصاف کے جلسے کوروکنے کیلئے جناح گراوٴنڈپرقبضہ کرلیااوروہاں پربغیرکسی اجازت کے راتوں رات الیکشن آفس قائم کردیا،ایم کیوایم کے کارکنوں نے تحریک انصاف کی جانب سے پولیس کودی گئی درخواست کے بعدجناح گراوٴنڈمیں جاکرٹینٹ اورقناتیں لگاکرالیکشن آفس بنایاجہاں پربڑی تعدادمیں کرسیاں لگادی گئیں اورٹینٹ پربینرزآویزاں کردیئے گئے