امریکی شہری ماں کی قبر کے کتبے تلے کچل کر جاں بحق

بدھ 1 اپریل 2015 09:40

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1اپریل۔2015ء) ایک امریکی شخص ایسٹر کے موقع پر اپنی ماں کی قبر کی سجاوٹ کرتے ہوئے قبر کا کتبہ حادثاتی طور پر ا ٓگرنے کے سبب کتبے تلے کچل کر جاں بحق ہوگیا۔ گزشتہ موسم کی برف باری کے باعث زمین میں موجود نمی نے قبر کی بھاری بھرک کتبے کی زمین کو نرم کردیا تھا جس کے گرنے کے باعث 74 سالہ اسٹیفن وائے ٹیک کی موت واقع ہوئی۔

(جاری ہے)

یہ سانحہ امریکی ریاست پنسلوانیا کی لکاوانا کاو?نٹی میں پیش آیا جہاں گرینائٹ کا 140 سے 180 کلوگرام وزنی پتھر مقتول پر آگرا۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ وائے ٹیک اور اس کی شریکِ حیات سال میں کئی مرتبہ سینٹ جوزف نامی اس قبرستان میں مقتول کی ماں کی قبر پر آیا کرتے تھے۔حادثے کے وقت مقتول اپنی ماں کی قبر کے کتبے پر مذہبی اشیا سے آرائش کر رہا تھا کہ کتبہ گرا اور اسٹیفن اس کے نیچے دب کر کچلاگیا۔مقتول کی بیوی کا کہنا ہے کہ یہ سب یکایک ہوا، خاتون نے قبرستان کے گورکن کو مدد کے لئے بلایا لیکن وہ بھی اس بھاری بھرکم کتبے کا نہ ہلا سکا۔