فرانس میں تباہ شدہ جرمن طیارے کا سرچ آپریشن، پہاڑی علاقوں میں نئی سڑک تعمیر

بدھ 1 اپریل 2015 09:40

پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1اپریل۔2015ء)ایلپس کے پہاڑی سلسلے کے فرانسیسی علاقے میں تباہ ہونے والے جرمن ونگز کے طیارے کے جائے وقوعہ تک آسان رسائی کے لیے ایک عارضی شاہراہ تعمیر کر دی گئی ہے۔ حکام نے بتایا ہے کہ اب ملبے اور انسانی اعضاء کی تلاش کے کام میں سہولت پیدا ہو جائے گی۔

(جاری ہے)

اڑتالیس گھنٹوں میں تعمیر کردہ اس سڑک کی بدولت معائنہ کار اب مرکزی بیس کیمپ سے صرف پینتالیس منٹ میں دشوار گزار پہاڑی راستوں سے ہوتے ہوئے جائے حادثہ پہنچ سکیں گے۔ سرچ ٹیمیں تباہ شدہ ایئر بس A320 کا دوسرا بلیک باکس تلاش کرنے کا عمل بھی جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ایک ہفتہ قبل بارسلونا سے ڈسلڈورف روانہ ہونے والی اس پرواز کے حادثے کے نتیجے میں اس میں سوار 150 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :