ڈھاکہ میں بلاگر کی ہلاکت، چار مشتبہ افراد پر فرد جرم عائد

بدھ 1 اپریل 2015 09:39

ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1اپریل۔2015ء )بنگلہ دیش کی پولیس نے بلاگر واثق الرحمان قتل کیس کی تحقیقات کے دوران گرفتار کیے گئے چار مشتبہ افراد پر فرد جرم عائد کر دی ہے۔ اس 27 سالہ بلاگر کو گزشتہ روز ڈھاکہ میں ان کے گھر کے باہر ہی خنجروں کے وار کر کے ہلاک کر دیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق حملہ آوروں نے واثق پر الزام عائد کیا تھا کہ وہ اپنی بلاگنگ کے دوران ’توہین اسلام‘ کا مرتکب ہوا تھا۔ جن مشتبہ افراد پر فرد جرم عائد کیا گیا ہے، ان میں سے دو کا تعلق ایک اسلامی مدرسے سے بتایا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ پولیس مزید مشتبہ افراد کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہے۔