افغانستان ، سڑک کنارے بم دھماکہ ، سات افراد ہلاک

بدھ 1 اپریل 2015 09:37

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1اپریل۔2015ء) افغانستان میں سڑک کنارے بم دھماکے کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے سات افراد ہلاک ہوگئے ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق صوبائی حکام نے بتایا کہ صوبہ غزنی میں عام شہریوں کی گاڑیوں طالبان کی جانب سے بچھائی گئی بارودی رسنگ سے ٹکرانے کے باعث زور دار دھماک ہوا جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے سات افراد ہلاک ہوگئے ہلاک ہونیوالوں میں تین خواتین اور تین بچے بھی شامل ہیں ۔