سپریم کورٹ نے بنگلہ دیش سے پاکستانی شہریوں کی واپسی کے لیے دائردرخواست خارج کردی

بدھ 1 اپریل 2015 09:03

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1اپریل۔2015ء )سپریم کورٹ نے بنگلہ دیش سے پاکستانی شہریوں کی واپسی کے لیے دائردرخواست خارج کردی عدالت نے کہاہے کہ درخواست گزار نہ تومتاثرہ فریق ہے نہ ہی انھیں یہ درخواست دائر کرنے کاکوئی اختیارہے یہ حکم جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے منگل کے روز جاری کیاہے درخواست سٹرانڈڈ پاکستانیز جنرل رپیپٹریشن کمیٹی کے صدر نے دائرکی تھی جس میں عدالت سے استدعا کی گئی تھی کہ بنگلہ دیش میں موجود پاکستانی شہریوں کوواپس لائے جانے کے حکومت کواحکامات جاری کیے جائیں تاہم عدالت نے دوران سماعت درخواست گزارسے پوچھاکہ کیاآپ کی تنظیم رجسٹرہے اور اگر ایسی بات ہے تواس ھوالے سے ان کے پاس کیاثبوت ہیں اس پر درخواست گزار نے کہاکہ ان کی تنظیم رجسٹرڈنہیں ہے جس پر عدالت نے درخواست خارج کردی ۔

متعلقہ عنوان :