الیکشن کمیشن نے کنٹونمنٹ بورڈز میں بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پر کروانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا،لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد کوئی دوسرا راستہ نہیں،الیکشن کمیشن

بدھ 1 اپریل 2015 09:01

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1اپریل۔2015ء) الیکشن کمیشن نے کنٹونمنٹ بورڈز میں بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پر کروانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا‘ الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد کوئی دوسرا راستہ نہیں۔ منگل کے روز الیکشن کمیشن نے کنٹونمنٹ بورڈز میں بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پر کروانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن نے واضح کیا ہے کہ امیدواروں کو جماعتی بنیادوں پر الیکشن لڑنے کی اجازت دی جائے گی جو امیدوار الیکشن لڑنے کے لئے کاعذات نامزدگی جمع کرائے گا ان سے پارٹی ٹکٹ طلب کیا جائے گا اور پارٹی کو الاٹ کیا گیا نشان بھی اس کا انتخابی نشان ہو گا۔ الیکشن کمیشن نے مزید کہا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد کنٹونمنٹ بورڈز میں بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں کے علاوہ کروانے کا اور کوئی راستہ نہیں۔