بین الاقوامی ایونٹس کو مد نظر رکھتے ہوئے ٹیمیں بنائیں گے، ہارون رشید، پاکستان میں ہوم کرکٹ نہ ہونے کی وجہ سے پاکستانی کرکٹ ٹیم دیگر بین الاقوامی ٹیموں سے کافی پیچھے ہے، میڈیا سے گفتگو

منگل 31 مارچ 2015 02:14

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔31 مارچ۔2015ء)قومی سلیکشن کمیٹی کے نئے چیئرمین ہارون رشید کہتے ہیں کہ آئندہ بین الاقوامی ایونٹس کو مد نظر رکھتے ہوئے ٹیمیں بنائی جائیں گی۔

(جاری ہے)

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ہارون رشید کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ہوم کرکٹ نہ ہونے کی وجہ سے پاکستانی کرکٹ ٹیم دیگر بین الاقوامی ٹیموں سے کافی پیچھے ہے۔ آئندہ سیریز میں نئے کھلاڑیوں کو موقع دیا جائے گا۔ ہارون رشید کا کہنا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی ایک روزہ اور ٹیسٹ ٹیم میں چند کھلاڑی تینوں فارمیٹ کھیلتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :