پاکستان ایک آزادریاست ہے آزادملک میںآ زادی کے نام پرناحق لوگوں کوقتل کرناکہاں کی دانشمندی ہے،لیفٹیننٹ جنرل ناصرخان جنجوعہ، بلوچستان میں امن کاسورج طلوع ہوگیاہے پہاڑوں میں زندگی ضائع کرنے کی بجائے صوبے کی ترقی وخوشحالی پرصرف کیاجائے،کمانڈرسدرن کمانڈ کا اسپورٹس فیسٹیول کے اختتامی تقریب سے خطاب

منگل 31 مارچ 2015 02:21

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔31 مارچ۔2015ء)کمانڈرسدرن کمانڈلیفٹیننٹ جنرل ناصرخان جنجوعہ نے کہاہے کہ پاکستان ایک آزادریاست ہے آزادملک میںآ زادی کے نام پرناحق لوگوں کوقتل کرناکہاں کی دانشمندی ہے بلوچستان میں امن کاسورج طلوع ہوگیاہے پہاڑوں میں زندگی ضائع کرنے کی بجائے صوبے کی ترقی وخوشحالی پرصرف کیاجائے ان خیالات کااظہارانہوں نے ایوب اسٹیڈیم میں اسپورٹس فیسٹیول کے اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہاکہ ہم سب نے اکھٹے ہوکریوم پاکستان کوانتہائی جوش اورجذبے کے ساتھ منایااوراسپورٹس فیسٹیول کاانعقاد کرکے یہ ثابت کردیاکہ بلوچستان میں اب لوگ امن وترقی چاہتے ہیں تمام فورسزاورضلعی انتظامیہ اورمختلف محکموں کابھی شکرگزارہوں کہ انہوں نے جرأت مندانہ کوششوں سے اسپورٹس فیسٹیول کوکامیاب کرایاانہوں نے کہاکہ عوام خوف کی زنجیرتوڑدیں اورصوبے میں خوشیاں پھیل گئی ہیں اورصوبے کے عوام محب وطن ہے اوروہ صوبے کی ترقی وخوشحالی چاہتے ہیں اورہم اس خوشی کے موقع پران لوگوں کے بچوں کوبھی نہیں بولناچاہئے جوغیروں کے بہکاوے میںآ کرکسی اورراستے کواختیارکررہے ہیں زندگی ایک بارملتی ہے اورپہاڑوں میں ضائع کرنے یاچند پیسوں کی خاطراپنے بھائیوں کوناحق قتل کرکے آخرت میں اللہ رب العزت کوکیاجواب دیں گے انہوں نے کہاکہ آزادملک میں ہوتے ہوئے بھی آزادی کے نام پرلوگوں کوقتل کرناکہاں کی دانشمندی ہے اللہ تعالیٰ نے انسان کوایک دفعہ زندگی کاموقع فراہم کرتے ہیں اورانسان کوچاہئے کہ وہ انسانیت کی خدمت پراپنی زندگی صرف کرے انہوں نے کہاکہ ہم سب ملکراس مٹی کی تحفظ کرے اوران کوایک خوشحال معاشرہ تشکیل دیکرآنے والے نسلوں کیلئے ایک اچھامستقبل فراہم کرے یہ وطن ہماراہے اورہم اس کے پاسباں ہے آئے سب ملکریوم پاکستان کوگواہ بناکرسب کوبتادیتے ہیں کہ ہم بلوچستان کومزیدمحرومیوں میں دھکیلنے نہیں دینگے اوراب صوبے کوترقی وخوشحالی کی راہ گامزن کرنے کاعزم کرے کمانڈرسدرن کمانڈلیفٹیننٹ جنرل ناصرخان جنجوعہ نے اسپورٹس فیسٹیول کوکامیابی سے ہمکنارکرنے پرپاک فوج،ایف سی ،پولیس ،لیویز،ضلعی انتظامیہ اورتمام سول محکموں کومبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ آئندہ بھی ایسے کامیاب فیسٹیول کیلئے اپناکرداراداکرتے رہیں۔

متعلقہ عنوان :