اکشے کمار کی فلم کا ایکشن ان کے مداح کو حقیقی زندگی میں کرنا مہنگا پڑگیا
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
منگل مارچ

مزید بین الاقوامی خبریں

تاریخ اشاعت: 2015-03-31
تاریخ اشاعت: 2015-03-31
تاریخ اشاعت: 2015-03-31
تاریخ اشاعت: 2015-03-31
تاریخ اشاعت: 2015-03-31
تاریخ اشاعت: 2015-03-31
تاریخ اشاعت: 2015-03-31
تاریخ اشاعت: 2015-03-31
تاریخ اشاعت: 2015-03-31
-

تلاش کیجئے

اکشے کمار کی فلم کا ایکشن ان کے مداح کو حقیقی زندگی میں کرنا مہنگا پڑگیا

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔31 مارچ۔2015ء) ممبئی ائیر پورٹ پر بالی ووڈ کے سپر اسٹار اکشے کمار کے ایک پرستار نے طیارے کے ایمرجنسی دروازے سے کود گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی ایرپورٹ پر ایک طیارہ پرواز کے لئے تیار تھا کہ آکاش جین نامی مسافر نے طیارے کا ایمرجنسی دروازہ کھول کر باہر چھلانگ لگادی تاہم اسے کوئی گہری چوٹ نہیں آئی۔ ایئر پورٹ حکام نے آکاش کو پولیس کے حوالے کردیا جہاں اس نے بتایا کہ وہ اکشے کمار کا مداح ہے اور ان کی طرح ماہرانہ انداز میں جہاز سے چھلانگ لگاکر لوگوں کو متاثر کرنا چاہتا تھا۔پولیس کا کہنا تھا کہ طیارے کا ایمرجنسی دروازہ صرف ہنگامی صورت حال کے لئے ہی استعمال کیا جاتا ہے، آکاش کی اس حرکت سے طیارے میں موجود دیگر مسافروں کی جان خطرے میں پڑ سکتی تھی اس لئے اس کے خلاف کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

31-03-2015 :تاریخ اشاعت

:متعلقہ عنوان