امریکہ، قومی سلامتی کے ادارے پر حملہ، ایک شخص ہلاک،دو افرادزخمی

منگل 31 مارچ 2015 02:28

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔31 مارچ۔2015ء)امریکہ میں قومی سلامتی کے ادارے نیشنل سکیورٹی ایجنسی (این ایس اے) کے گیٹ پر ہونے والی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور دو زخمی ہو گئے ۔ امریکی خبر رساں ادارے ایک نامعلوم عہدیدار نے بتایا ایک کار نے واشنگٹن کے قریب واقع این ایس اے کے دفاتر کے گیٹ کو ٹکر مار کر توڑنے کی کوشش کی اور جب گیٹ نہ ٹوٹا تو اس میں سے فائرنگ شروع کر دی گئی۔

جائے وقوع کی منظرِ عام پر آنے والی تصاویر میں پولیس کی کار اور ایک عام گاڑی کو کافی نقصان پہنچا ہوا دیکھا جا سکتا ہے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق دو افراد کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔خیال رہے کہ این ایس اے کی ان دفاتر میں 40 ہزار افراد کام کرتے ہیں۔واقعے کی تفصیلات ابھی واضع نہیں ہے اور این ایس اے نے اس بارے میں ابھی تک کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔

(جاری ہے)

ہیلی کاپٹر سے فلمائی جانے والی فوٹیج میں این ایس اے کے گیٹ کے قریب دو تباہ شدہ کاروں اور بکھرے ہوئے ملبے کو دیکھا جاسکتا ہے۔ اس کے علاوہ کسی چیز کو سفید کپڑے سے ڈھانپا ہوا بھی ہے۔مقامی ایمرجنسی سروسز کا کہنا ہے کہ ’این ایس اے کی اپنی پولیس ساری صورتحال سے نمٹ رہی ہے اور ہم صرف مطلوبہ مدد فراہم کر رہے ہیں۔‘یاد رہے کہ اس ماہ کہ کے آغاز میں ایف بی آئی نے قریبی شاہراہ سے این ایس اے کی عمارت پر فائرنگ کرنے والے ایک شخص کو گرفتار کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :