یمن جنگ کا حصہ نہیں بن رہے، بحران میں ثالثی کا کردار ادا کرنے کی کوشش کریں گے، احسن اقبال ،یمن میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو واپس لانے کے لئے حکومت تما م وسائل کو بروئے کار لائے گی، وزارت پلاننگ کمیشن اینڈ منصوبہ بندی نوجوانوں کو 40 ڈویلپمنٹ فیلو شپ دے رہی ہے ،سیمینار سے خطاب

منگل 31 مارچ 2015 02:49

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔31 مارچ۔2015ء) وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی اینڈ پلاننگ کمیشن احسن اقبال نے کہا ہے کہ ہم یمن میں جنگ کا حصہ نہیں بن رہے ۔ پاکستان او آئی سی کا اہم رکن ہے اور حالیہ بحران میں ہم ثالثی کا کردار ادا کرنے کی کوشش کریں گے ۔ وزارت پلاننگ کمیشن اینڈ منصوبہ بندی نوجوانوں کو 40 ڈویلپمنٹ فیلو شپ دے رہی ہے جن کے تحت تعلیم حاصل کر کے ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں ۔

ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر منصوبہ بندی و پلاننگ کمیشن احسن اقبال نے اسلام آباد میں یوتھ پولیٹکل ان پاکستان کے سیمینار سے خطاب کے دوران کہی ۔ انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کے نوجوانوں کو جمہوری عمل میں شامل ہونا ہو گا میں سیاست میں نوجوانوں کی شمولیت کا قائل ہوں ہم انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ھد میں رہ رہے ہیں ٹیکنالوجی کی بدولت ہم پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ کوئی ملک پالیسیوں میں استحکام تک ترقی نہیں کر سکتا ۔

(جاری ہے)

ہم آئندہ 2 سے 3 سال میں پاکستان کے ہر شہر میں یونیورسٹیز کا کمیپس قائم کریں گے ۔ وزارت منصوبہ بندی اینڈ پلاننگ کمیشن نوجوانوں کو 40 ڈویلپمنٹ فیلو شپ جاری کرے گی جس کی بدولت وہ ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں ۔ انہوں نے عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ملک میں گالم گلوچ کے کلچر کو پروان چڑھانے میں اہم کردار ادا کیا ہے سوشل میڈیا پر ان کے ورکرز ہر کسی بارے میں نازیبا الفاظ استعمال کرتے ہیں عمران خان ایک قومی لیڈر ہیں انہیں اپنے ورکرز کی سیاسی تربیت کرنی چاہئے انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں جمہوریت کے لئے ضروریہے کہ تشدد کی سیاست کو ختم کیا جائے ۔

موجودہ حکومت کی پالیسی کسی ایک جماعتی کے خلاف نہیں ہے ہم جمہوریت کو اسلحہ سے پاکستان دیکھنا چاہتے ہیں ۔ وفاقی وزیر نے یمن کی صورت حال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ نان سٹیٹ ایکٹرز کے ذریعہ ملکوں میں تباہی آتی ہے ۔ سعودی عرب کی سیکیورٹی پر ہم کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کر سکتے پاکستان کا موقف واضح ہے کہ ہمیں نان سٹیٹ ایکٹر کے کردار کو ختم کرنا ہو گا ۔ وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ یمن میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو واپس لانے کے لئے حکومت ہر وسائل کو بروئے کار لائے گی ۔

متعلقہ عنوان :