ایٹمی توانائی کے منصوبے جلد از جلد مکمل کئے جائیں، اسحاق ڈار،ایٹمی توانائی سے سستی بجلی پیدا کی جائے گی، وزیر خزانہ

منگل 31 مارچ 2015 02:43

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔31 مارچ۔2015ء) وفاقی و زیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے ایٹمی توانائی کے منصوبے جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کر دی ہے اور کہا ہے کہ ایٹمی توانائی سے سستی بجلی پیدا کی جائے گی۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے زیر صدارت اسلام آباد میں اجلاس ہوا جس میں ایٹمی توانائی کے منصوبوں کے ٹو اور کے تھری پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن سلیم سیٹھی نے بریفنگ میں بتایا کہ ان منصوبوں کو ترجیحی بینیادوں پر مکمل کیا جائے گا۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ ایٹمی توانائی کے منصوبے کے ٹو اور کے تھری ملک کے مستقبل کیلئے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں اوران منصوبوں کی تکمیل میں کوئی کوتائی برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ایٹمی توانائی کے منصوبے پاکستان کا مستقبل ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان ان منصوبوں کی تکمیل میں تاخیر کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ ایٹمی توانائی کے منصوبوں سے عوام کیلئے سستی بجلی پیدا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ کے ٹو اور کے تھری منصوبہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کا حصہ ہیں۔ چین کا ایگزیم بینک اس منصوبے کیلئے 82 فیصد فنڈز فراہم کر رہا ہے جبکہ باقی لاگت حکومت پاکستان برداشت کر رہی ہے۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈا رنے کہا ہے کہپیر کو اسلام آباد میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان منصوبوں سے سستی بجلی پیدا ہوگی جس سے ملک اور عوام کو فائدہ پہنچے گا۔ وزیر خزانہ نے متعلقہ حکام کو ان منصوبوں کی کامیاب اور بروقت تکمیل کیلئے تمام ممکن اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :