حج پالیسی 2015کا مسودہ تیا ر ، با قاعدہ اعلان رواں ہفتہ کیا جائے گا

منگل 31 مارچ 2015 02:43

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔31 مارچ۔2015ء)حج پالیسی 2015کا مسودہ تیا ر کر لیا گیاہے،حج پالیسی کا با قاعدہ اعلان رواں ہفتہ کیا جائے گا،ائیر لائنز نے حج کیلئے کرایہ میں کمی کی بجائے زیادہ کر دئیے ہیں ،حج 2015کیلئے کل رقم2لاکھ72ہزار کر دی گئی،ذرائع کے مطابق حج پالیسی 2015کا مسودہ تیار کر لیا گیا ہے جس پرمسلسل میٹنگز جاری ہیں رواں سال پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 45فیصد کمی کے باوجود ائیر لائنز نے حج کرائیوں میں کمی کی بجائے1ہزار روپے کا اضافہ کردیا ہے پچھلے سال حج کیلئے موصول کرد ہ کرایہ1لاکھ7ہزار تھا جوکہ بڑھا کر 1لاکھ8ہزار کر دیا گیا ہے حج پالیسی کے مسودہ کو حتمی شکل دینے کیلئے مسلسل میٹنگز جاری ہیں ذرائع نے مزید کہا کہ حج پالیسی کا باقاعدہ اعلان رواں ہفتے ممکن ہے۔

متعلقہ عنوان :