پاکستان نے پاک فوج کو سعودی عرب بھیجنے کا فیصلہ کرلیا برطانوی خبر ایجنسی کا دعوی، وزارت خارجہ کا خبر پر تبصرہ کرنے سے انکار

منگل 31 مارچ 2015 02:36

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔31 مارچ۔2015ء) غیر ملکی خبر ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان نے اپنی فوج سعودی عرب بھیجنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔ برطانوی خبررساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق ایک سینئر حکومتی اہلکار نے پیر کے روز بتایا ہے کہ پاکستان یمن میں حوثی باغیوں کیخلاف اتحاد میں شمولیت کے لئے اپنی فوج سعودی عرب بھیجے گا اور اتحادیوں کے ساتھ آپریشن میں حصہ لے گی ۔

(جاری ہے)

اہلکار کا کہنا تھاکہ ہم نے پہلے ہی باغیوں کیخلاف کارروائیوں میں سعودی عرب کی مکمل حمایت کا اعادہ کرچکے ہیں اور عرب اتحاد کا حصہ بنیں گے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزارت خارجہ نے غیر ملکی ایجنسی کی خبر پر تبصرہ کرنے سے انکار کردیا ہے ۔واضح رہے کہ وزیر دفاع خواجہ آصف اور خارجہ پالیسی کے سربراہ سرتاج عزیز کی قیادت میں پاکستانی وفد نے پیر کو سعودی عرب کا دورہ کرنا تھا تاہم سعودی عرب کے کہنے پر دورہ ملتوی کردیا گیاہے ۔

متعلقہ عنوان :