کیویز پر قسمت مہربان نہ ہوسکی،آسٹریلیانے پانچویں مرتبہ ورلڈ کپ کا تاج اپنے سر ..
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
پیر مارچ

تلاش کیجئے

کیویز پر قسمت مہربان نہ ہوسکی،آسٹریلیانے پانچویں مرتبہ ورلڈ کپ کا تاج اپنے سر پرسجا لیا،ایم سی جی میں نیوزی لینڈ کو سات وکٹوں سے شکست،آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک نے اپنے آخری ونڈے میچ کو یادگار بنادیا ،جیمز فالکنر کو ربر دست باؤلنگ پر مین آف دی میچ ، مچل سٹارک کو سب سے زیادہ22 وکٹیں حاصل کرنے پر مین آف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈ دیا گیا ، ریکارڈ 93ہزار شائقین کرکٹ نے ایم سی جی گراؤنڈ میں میچ دیکھا

میلبورن (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30 مارچ۔2015ء)آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو ایک یکطرفہ مقابلے کے بعد سات وکٹوں سے شکست دے کر پانچویں مرتبہ کرکٹ کا عالمی چیمپئن بن گیا ،آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک نے اپنے آخری ونڈے میچ کو یادگار بنادیا ،جیمز فالکنر کو ربر دست باؤلنگ پر مین آف دی میچ قراردیا گیا ،جبکہ مچل سٹارک کو سب سے زیادہ22 وکٹیں حاصل کرنے پر مین آف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈ دیا گیا ۔ ریکارڈ 93ہزار شائقین کرکٹ نے ایم سی جی گراؤنڈ میں یہ میچ دیکھا۔

اتوار کو میلورن کرکٹ گراوٴنڈ میں کھیلے جانے والے ورلڈ کپ 2015ء کے فائنل میں پہلی مرتبہ ورلڈ کپ فائنل کھیلنے والی نیوزی لینڈ ٹیم کے کپتان برینڈن میک کلم نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا تو پہلے ہی اورر میں کیوی ٹیم کو اس وقت دھچکا لگ گیا جب ان فارم کپتان اور اوپنز میک کلم بغیر کوئی رنز بنائے مچل سٹارک کے ہاتھوں آؤٹ ہوگئے ۔سٹارک نے افتتاحی اوور کی پانچویں گیند پر نیوزی لینڈ کے کپتان کو آؤٹ کر دیا۔

پوری ٹیم 45 اوورز میں 183 رنز بنا کر آوٴٹ ہوگئی۔سیمی فائنل کے مردِ میدان گرانٹ ایلیئٹ نے راس ٹیلر کے ساتھ مل کر 111 رنز کی شراکت قائم کی۔سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کی فتح میں کلیدی کردار ادا کرنے والے ایلیئٹ نے فائنل میں بھی نصف سنچری بنائی لیکن ان کا ساتھ دینے کے لیے راس ٹیلر کے سوا کوئی بھی وکٹ پر نہ ٹھہر سکا۔ایلیئٹ 83 رنز بنانے کے بعد آوٴٹ ہوئے جبکہ ٹیلر نے 40 رنز کی اننگز کھیلی۔ ان دونوں نے چوتھی وکٹ کے لیے 111 رنز کی شراکت قائم کی۔

بقیہ بلے بازوں میں سے کوئی بھی آسٹریلوی

اس خبر کی تفصیل پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے

30-03-2015 :تاریخ اشاعت

:متعلقہ عنوان