لالہ موسیٰ ، ریسکیو 1122کا کارنامہ ،کئی فٹ بلندی پر 8گھنٹے تک درخت کی ٹہنی پر پتنگ کی ڈور میں پھنسے کوے کو بحفاظت نیچے اتار لیا

پیر 30 مارچ 2015 09:39

لالہ موسیٰ ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30 مارچ۔2015ء ) ریسکیو 1122کا کارنامہ ،کئی فٹ بلندی پر 8گھنٹے تک درخت کی ٹہنی پر پتنگ کی ڈور میں پھنسے کوے کو بحفاظت نیچے اتار لیا ،تفصیلات کے مطابق ٹی ایم اے آفس گجرات کے صحن میں لگے دراز قددرخت جس کی اونچائی تقریباً 50فٹ بتائی جاتی ہے ایک پیا سا کوا پانی کی تلاش میں درخت کی ٹہنی پر لگی پتنگ کی ڈور میں جا پھنسا اس ایک پاؤں ڈور میں الجھ گیا وہ کئی گھنٹے ہاتھ پاؤں مارتا رہا مگر کامیاب نہ ہو سکا قریب ہی بیٹھے ٹیکسی ڈرائیور کی نظر اس مصیبت میں پھنسے کوے پر پڑی اور ریسکیو 1122والوں کو فون کر کے بلا لیا گیا جنہوں نے ہمت لر کے کوے کی جان بچائی اور اسے بحفاظت نیچے اتارا مگر وہ ڈور پھرنے اور مسلسل کئی گھنٹے سے ایک ٹانگ پر لٹکنے کے باعث زخمی ہو چکا تھا تاہم زخمی کوے کے زخم پر دوائی لگائی تھوڑ ی دیر کے بعد وہ اڑ گیا ۔