میرپور،ایل اے 3کا ضمنی الیکشن،بیرسٹرسلطان محمود نے میدان مارلیا،بیرسٹر سلطان کی جیت پر خوشی ہے، ایک ہی گیند سے (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی کی وکٹیں گرائی ہیں،عمران خان

پیر 30 مارچ 2015 09:38

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30 مارچ۔2015ء)آزاد کشمیر کے حلقہ ایل اے3میرپور میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف آزاد کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے میدان مارلیا۔غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے بیرسٹر سلطان محمود نے15691 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔پیپلزپارٹی کے چوہدری محمد اشرف نے12811ووٹ لے کے دوسرے نمبر پر رہے۔

(جاری ہے)

بیرسٹر سلطان محمود کی جیت پر حمایتوں نے زبر دست جشن منایا ،بھنگڑے ڈالے گئے اور مٹھائیاں تقسیم کیں۔دریں اثناء نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے چےئرمین عمران خان نے بیرسٹر سلطان محمود کو ضمنی الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی جیت پر خوشی ہوئی ہے،کراچی میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں بھی کامیابی حاصل کریں گے۔تحریک انصاف نے ایک ہی گیند سے (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی کی وکٹیں گرائی ہیں۔نوازشریف اور آصف زرداری کو ملکر شکست دی