وزارت داخلہ کے ڈپٹی سیکرٹری جاوید اقبال چیمہ پر جعل سازی کا مقدمہ درج،وزارت داخلہ کی جانب سے تھانہ مارگلہ پر دباؤ تفتیشی افسر غلام حبیب مقدمہ کے اندراج سے ہی مکر گئے

پیر 30 مارچ 2015 09:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30 مارچ۔2015ء ) وزارت داخلہ کے ڈپٹی سیکرٹری جاوید اقبال چیمہ پر جعل سازی کا مقدمہ تھانہ مارگلہ میں درج ،تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہ لائی جاسکی ، وزارت داخلہ کی جانب سے تھانہ مارگلہ پر دباؤ تفتیشی افسر غلام حبیب مقدمہ کے اندراج سے ہی مکر گئے ،محمد شریف صابر کی مدعیت کی میں درج کیے گئے مقدمہ میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ وزارت داخلہ کے ڈپٹی سیکرٹری جاوید اقبال چیمہ اور راجہ علی اکبر نے 1999ء میں ملزمان سے ہاؤسنگ سوسائی کے لیے زمین 33سو13کنا ل خرید کر رقم اداکردی پڑتا ل پر ملزمان نے جو کاغذات دئیے وہ جعلی نکلے قانونی کارروائی عمل میں لاکر انصاف فراہم کیا جائے ،پولیس نے 420/468/471/ت پ دفعات لگاکر مقدمہ نمبر 3درج کرلیا ہے ۔

خبر رساں ادارے کو حاصل دستاویزات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلا م آبادکے تھانہ مارگلہ نے وزارت داخلہ کے ڈپٹی سیکرٹری جاوید اقبال چیمہ پر جعل سازی کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

تاہم تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہ لائی جاسکی ہے ۔ وزارت داخلہ کی جانب سے ممکنہ تھانہ مارگلہ پر دباؤ تفتیشی افسر غلام حبیب مقدمہ کے اندراج سے ہی مکر گئے ہیں ۔درخواست میں مدعی محمدشریف صابر نے موقف اختیار کیا ہے کہ وزارت داخلہ کے ڈپٹی سیکرٹری جاوید اقبال چیمہ اور راجہ علی اکبر نے 1999ء میں ملزمان سے ہاؤسنگ سوسائی کے لیے زمین 33سو13کنا ل خرید کر رقم اداکردی پڑتا ل پر ملزمان نے جو کاغذات دئیے وہ جعلی نکلے۔

قانونی کارروائی عمل میں لاکر انصاف فراہم کیا جائے ۔پولیس نے 420/468/471/ت پ دفعات لگاکر مقدمہ نمبر 3درج کرلیا ہے ۔تفتیشی افیسر سب انسپکٹر غلام حبیب نے خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مقدمہ راجہ علی اکبر پر ہے تاہم پولیس کی جانب سے مقدمہ نمبر تین میں جعلی سازی کی دفعات لگا کر درج کرلیا گیا ہے جبکہ اعلی ٰ حکام سے بھی اس حوالے سے رابطے میں ہیں ۔

مذکورہ واقع کی وقوعہ کی تاریخ20-8-1999ء ہے جبکہ جائے وقوعہ ایف ایٹ مرکز ہے جس پر تفتیش کی جارہی ہے ۔دوسری جانب وزارت داخلہ کے اسٹاف افیسر محمد بن اشرف سے ان کے موبائل نمبر پر متعدد بار کوشش کے باوجود رابطہ ممکن نہ ہوسکا۔ راجہ علی اکبر نے خبر رساں ادارے سے گفتگو کے دوران کہا کہ شریف صابر اس سے قبل بھی متعدد مقدمے درج کرواچکا ہے یہ مقدمہ نیب میں بھی چل رہاہے ۔ایسی کوئی بات نہیں ۔

متعلقہ عنوان :