سعودی حکمرانوں کی حمایت نہیں کرنی چاہیئے، جمشید دستی،سعودی حکمران ہر کام امریکہ کے کہنے پر کرتے تھے اب اسی سے مدد مانگیں، پاکستانی فوج اپنے ملک میں رہے کسی دوسرے ملک کی جنگ کا حصہ نہ بنے،میڈیا سے گفتگو

پیر 30 مارچ 2015 09:30

چیچہ وطنی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30 مارچ۔2015ء) قومی اسمبلی کے آزادرکن جمشید دستی نے کہا ہے کہ ہمیں سعودی حکمرانوں کی حمایت نہیں کرنی چاہیئے،سعودی حکمران ہر کام امریکہ کے کہنے پر کرتے تھے اب اسی سے مدد مانگیں،ہمارا حق نہیں بنتا کہ سعودی حکمرانوں کی بادشاہت بچائیں، پاکستانی فوج اپنے ملک میں رہے کسی دوسرے ملک کی جنگ کا حصہ نہ بنے، یہاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا عمران خان ہمیشہ جذباتی فیصلے کرتے ہیں انکے جذبانی قد م اٹھانے سے مشرف کیس دفن ہوگیا ہے،عمران خان کی مبینہ ٹیپ کوئی حیران کن بات نہیں انکی مزید ٹیپس بھی آسکتی ہیں،صحافیوں اور سیاستدانوں کی جاسوسی مستقبل میں بھی جاری رہے گی،انہوں نے کہا پی ٹی وی پر حملہ ایک جائز اقدام تھا یہ اب قومی ادارہ نہیں رہا،غیر جماعتی انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے منظور ہونیوالی قرار داد قومی اسمبلی کے چہرے پر کالک ہے جس کی مذمت کرتا ہوں،انہوں نے کہا بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پر ہونے چاہیئں ،سندھ،کے پی کے اور پنجاب کی حکومتیں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہیں اور عوام کے جوتوں کے خوف سے غیر جماعتی انتخابات کروا نے کی تیاری ہورہی ہے، انہوں نے کہا ایم کیو ایم40سے50ہزار افراد کوقتل کرچکی ہے،ہمارا مطالبہ ہے کہ گورنر اور وزیر اعلیٰ سندھ کو گرفتار کرکے سندھ میں گورنر راج نافذ کیا جائے اور الطاف حسین کوبھی پکڑ کر پاکستان لایا جائے،جمشید دستی نے کہا کہ عمران خان اپنی جماعت میں لوٹو ں اور لٹیروں کو جمع کر رہا ہے،بیر سٹر سلطان محمود ایک لوٹا اور فرعون ہے جسے پارٹی ٹکٹ دیدیاگیا،انہوں نے مطالبہ کیا کہ صدر اور وزیر اعظم کی تنخواہ مزدور کے برابر مقرر کی جائے،۔

متعلقہ عنوان :