کسی سیا سی جما عت کو انتقامی کا روائی کا نشا نہ نہیں بننے دوں گا ،خورشید شاہ ، ایم کیو ایم کے ساتھ مذکرات کیے جا ئیں اسے دیوار سے نہ لگا یا جا ئے،سعودی عرب کے معا ملے پر نواز شریف کو پا رلیمنٹ کو اعتماد میں لینا چاہیئے، صحا فیو ں سے گفتگو

پیر 30 مارچ 2015 09:29

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30 مارچ۔2015ء)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ کسی سیا سی جما عت کو انتقامی کا روائی کا نشا نہ نہیں بننے دوں گا اور اگر ایسی کو ئی صو رتحال ہوئی تو اس جما عت کے ساتھ کھڑا ہو جا وٴں گاان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھر میں اپنی رہا ئش گا ہ پرزرائع ابلاغ کے نمائندگان سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا سید خورشید احمد شاہ کا مزید کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے ساتھ مذکرات کیے جا ئیں اسے دیوار سے نہ لگا یا جا ئے ان کا کہنا تھا کہ فوج کو سعودی عرب بھیجنے سے پہلے اپنی خو د مختاری کو دیکھینا چاہیئے کیو نکہ ہم خود حا لت جنگ میں ہیں اور ہما رے اپنے قریبی ممالک سے تعلقات چھے نہیں ہیں اور ان حا لا ت میں غیر سیا سی فیصلے مو ثر ثا بت نہیں ہو سکتے ان کا کہنا تھا کہ جب دیگر معا ملات پر آل پا رٹیز کا نفرنس ہو سکتی ہے تو سعودی عرب فو ج بھیجنے کے معا ملے پے اے پی سی کیو ں نہیں ہو سکتی ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کے معا ملے پر نواز شریف کو پا رلیمنٹ میں آنا چاہیئے اور اور پا رلیمنٹ کو اعتماد میں لینا چاہیئے کراچی میںآ پریشن ایم کیو ایم کے ایما پر کیا جا رہا ہے کیو نکہ ایم کیو ایم نے خود پو لیس پر بے اعتما دی ظا ہر کی اور فوج سے آپریشن کرانے کا مطا لبہ کیا تھا اور جو لو گ پکڑے گئے تھے ان میں کئی کرمنل تھے اور جو بے قصور تھے ان کو چھوڑ دیا گیا ہے مزید تفشیش چل رہی ہے میں مزید اس پر بات نہیں کروں گا۔