لاہور، حلقہ این اے 125 میں مبینہ دھاندلی کیس خواجہ سعد رفیق آج ٹربیونل میں پیش ہو ں گے

پیر 30 مارچ 2015 09:29

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30 مارچ۔2015ء )الیکشن ٹربیونل لاہور نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 125 میں مبینہ دھاندلی کیس میں وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کو جرح کے لئے آج پیر کو طلب کر لیا ہے الیکشن ٹربیونل لاہور کے جج کاظم ملک نے گزشتہ روز کیس کی سماعت کی جس میں وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ مصروفیات کے باعث خواجہ سعد رفیق عدالت میں پیش نہیں ہوسکتے ان کے بیا ن پر جرح کے لئے کسی اور تاریخ کا تعین کیا جائے تحریک انصاف کے وکیل نے ٹربیونل کو بتایا کہ ٹربیونل جو تاریخ دے گی وہ اس پر جرح کے لئے پیش ہو جائیں گے جس پر ٹربیونل نے خواجہ سعد رفیق کو آج پیر کو پیش ہونے کا حکم دیا ۔