پاک چین اقتصادی راہداری کی جلد تکمیل کے خواہاں ہیں،صدر ممنون حسین ،حکومت نے سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی کیلئے متعدد اقدامات کئے ہیں،پاک چین بزنس فورم سے خطاب

پیر 30 مارچ 2015 09:29

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30 مارچ۔2015ء)صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری کی جلد تکمیل کے خواہاں ہیں،حکومت نے سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی کیلئے متعدد اقدامات کئے ہیں،پاک چین بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت بین الاقوامی اور مقامی سرمایہ کاروں کو سہولیات فراہم کررہی ہے،چینی سرمایہ کار مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کے گہرے معاشی تعلقات اطمینان بخش ہیں۔پاکستان چین اقتصادی راہداری کی جلد تکمیل کے خواہاں ہیں،چین کے ساتھ اقتصادی تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں

متعلقہ عنوان :