یمن میں بمباری کے دوران سابق صدر علی عبداللہ صالح کا بیٹا زخمی

پیر 30 مارچ 2015 09:27

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30 مارچ۔2015ء)یمن میں سعودی عرب کی جانب سے حوثی شدت پسندوں کے خلاف آپریشن”فیصلہ کن طوفان“ جاری ہے۔ اطلاعات کے مطابق صنعاء میں کی گئی بمباری کے دوران سابق صدر علی عبداللہ صالح کا ایک بیٹا جو ایک عسکری گروپ کا سربراہ بھی ہے زخمی ہوگیا ہے۔ ادھر شبوہ گورنری میں علی صالح کے قبیلے کے محاصرے کی بھی خبریں آئی ہیں۔

(جاری ہے)

العربیہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یمن میں آئینی حکومت کی بحالی اور ایران نواز شیعہ ملیشیا کی پسپائی کے لیے آپریشن جاری ہے۔ اتحادی ممالک کے طیاروں نے یمن میں حوثیوں کے متعدد ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ طیاروں کی مدد سے صعدہ گورنری میں فرسٹ آرمرڈ بریگیڈ، کہلان فوجی کیمپ اور کئی دوسرے ٹھکانوں پر بمباری کرکے انہیں تباہ کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :