حوثی باغی سعودی عرب میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے ہیں ، اجازت نہیں دی جائیگی ، ترجمان سعودی فوج،یمن میں زمینی کارروائی کے امکان پر غور کیا جا رہا ہے ، بریگیڈئیر جنرل احمد عسیری

پیر 30 مارچ 2015 09:18

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30 مارچ۔2015ء)اتحادی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ حوثی باغی سعودی عرب میں داخلے کی کوشش کر رہے ہیں  حوثیوں کو سعودی سرحد میں داخلے اور اسے نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائیگی یمن میں جاری کارروائی پربریفنگ دیتے ہوئے سعودی فوج کے ترجمان بریگیڈئیرجنرل احمد عسیری نے کہا کہ حوثی باغی سعودی عرب کی سرحد کی جانب بڑھ رہے ہیں سعودی سرحد کے قریب حوثی باغیوں کو اکٹھا ہونے سے روکنے کیلئے اپاچی ہیلی کاپٹروں سے بمباری کی گئی یمن میں زمینی کارروائی کے امکان پر غور کیا جا رہا ہے ترجمان نے یمن میں حوثی باغیوں کے زیر قبضہ تنصیبات پر بمباری اور ان کے میزائل کے وسیع ذخیرہ کو تباہ کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ عرب اتحادی طیاروں نے حوثی رہنما کو نشانہ بنایا۔

متعلقہ عنوان :