یمن جنگ کے پیچھے اسرائیل ہے ، معاملے پرغیرجانبداررہناقومی مفادمیں ہے ، عمران خان ،پی ٹی وی حملے میں تحریک انصاف کاکوئی ہاتھ نہیں ہے ،اس پربھی جوڈیشل کمیشن بنناچاہئے ،ایم کیوایم سے ہماری کبھی صلح نہیں ہوگی،نجی ٹی وی کوانٹرویو

پیر 30 مارچ 2015 09:16

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30 مارچ۔2015ء)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ یمن جنگ کے پیچھے اسرائیل ہے ،یمن کے معاملے پرغیرجانبداررہناقومی مفادمیں ہے ،پی ٹی وی حملے میں تحریک انصاف کاکوئی ہاتھ نہیں ہے ،اس پربھی جوڈیشل کمیشن بنناچاہئے ،ایم کیوایم سے ہماری کبھی صلح نہیں ہوگی ۔نجی ٹی وی کوانٹرویومیں انہوں نے کہاکہ پاکستان کویمن کی جنگ میں کسی صورت فریق نہیں بنناچاہئے ،جنگ میں پڑھ کرملک کومصیبت میں ڈالیں گے ،آڈیوٹیپ ریکارڈکرناجرم ہے ،ٹیپ پرکسی قسم کی وضاحت نہیں دوں گا،وزیراعظم نے فون ٹیپ کرنے کی اجازت دی ،حکومت نے ٹیپ کے ذریعے تحریک انصاف پردباوٴڈالنے کی کوشش کی ،تفتیش ہونی چاہئے ٹیپ ریکارڈکس نے کی ۔

پی ٹی وی پرحملہ میں تحریک انصاف کاکوئی ہاتھ نہیں ہے ،نشریات کی بندش میں اندرکے ملوث ہیں ،آدھے گھنٹے میں نشریات کیسے بندہوگئیں ،چاہتاہوں کہ پی ٹی وی حملے پربھی جوڈیشل کمیشن بنے ،کراچی میں لوگوں کواکٹھاکرنے جارہاہوں ،کراچی میں دوجلسے کئے ،ایم کیوایم کوبتادیاتھاکہ ہم آپ کوکچھ نہیں کہیں گے ،ہمارے جلسوں میں بچے اورخواتین شامل ہوتے ہیں ،ایم کیوایم اسٹیٹس کوکی جماعت ہے ،ایم کیوایم پرویزمشرف کے ساتھ بیٹھے تھے اس وقت فوج بری نہیں تھی ،جوکرناچاہتے تھے کررہے تھے ،ایم کیوایم کے ٹارگٹ کلرزیادہ تراپنے لوگوں کومارتے ہیں ،ایم کیوایم والے مارنے کے بعداوپراپناجھنڈاڈال دیتے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم میں جوبھی اختلاف لاتے ہیں اسے الطاف حسین مروادیتاہے ۔انہوں نے کہاکہ ولی بابرکاقتل الطاف حسین نے کروایا،ولی بابرکے سات گواہوں کوقتل کیاگیا،2007ء میں الطاف حسین کے خلاف اکیلابات کرتاآج دوسرے لوگ بھی باتیں کررہے ہیں ،ایم کیوایم سے ہماری کبھی صلح نہیں ہوئی ،ایم کیوایم کودھرنے میں آنے کی دعوت دیتے تولوگ بھول جاتے ،کراچی الطاف حسین کی وجہ سے آگے نہیں بڑھ رہا