یمن کی صورتحال،وزیردفاع کی قیادت میں اعلیٰ اختیاراتی وفد آج ریاض جائے گا

پیر 30 مارچ 2015 09:13

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30 مارچ۔2015ء)وزیردفاع خواجہ آصف کی قیادت میں پاکستان کا اعلیٰ اختیاراتی وفد سعودی عرب قیادت سے یمن کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیلئے آج (پیرکو )ریاض جائے گا،اس وفد میں سرتاج عزیز،طارق فاطمی اور وزارت دفاع وخارجہ کے اعلیٰ افسران بھی شامل ہوں گے۔پاکستانی وفد سعودی قیادت سے یمن کی پیچیدہ صورتحال کے حوالے سے پاکستان کے کردار بارے اہم بات چیت کرے گا۔

(جاری ہے)

سعودی عرب نے یمن کی صورتحال بارے پاکستان سے مدد کی اپیل کی ہے اور اپیل کا جائزہ لینے کیلئے اعلیٰ وفد ریاض جائے گا۔تاہم دفتر خارجہ نے اس بات کی تصدیق کی نہ تردید کی ہے کہ وفد کب جارہا ہے تاہم ہفتہ کی رات سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے سرکاری سطح پر اعلان کیا تھا کہ ایک اعلیٰ اختیاراتی وفد سعودی درخواست کا جائزہ لینے کیلئے جلد ریاض روانہ ہو رہا ہے۔وزیردفاع خواجہ آصف نے بھی قومی اسمبلی اجلاس میں کہا تھا کہ ایک اعلیٰ سطحی وفد جلد سعودی عرب روانہ ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :