سانحہ بلدیہ ٹاون، ڈی آئی جی سلطان خواجہ تحقیقاتی کمیٹی کے نئے سربراہ مقرر

اتوار 29 مارچ 2015 01:34

کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29 مارچ۔2015ء )سانحہ بلدیہ ٹاون کی تحقیقاتی کمیٹی کے نئے سربراہ ڈی آئی جی سلطان خواجہ مقرر کر دئیے گئے ہیں جبکہ عدالت نے سانحے کے ملزم شکیل چھوٹا سمیت چارملزمان کو تین اپریل تک پولیس کے حوالے کردیا۔

(جاری ہے)

سانحہ بلدیہ ٹاوٴن کی تحقیقاتی کمیٹی کے سربراہ کو ایک بار پھر تبدیل کردیا گیا، ذرائع کے مطابق ڈی آئی جی آفتاب پٹھان ہوم ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے تحقیقاتی کمیٹی کے سربراہ مقرر کیے گئے تھے، جو بیماری کے باعث چھٹیوں پر جارہے ہیں انکی جگہ سلطان خواجہ کو نیا سربراہ تعینات کردیا گیا۔

دوسری جانب کیس کے ملزم شکیل چھوٹا نے انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں فیکٹری کوکیمیکل ڈال کر آگ لگانے کا اعتراف کرلیا، عدالت نے پولیس کی استدعا پرملزم شکیل چھوٹا سمیت چار ملزمان کا تین اپریل تک کا ریمانڈ منظور کرلیا۔ملزم شکیل کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے ، ملزمان کیخلاف ناجائز اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد رکھنے کا مقدمہ بھی درج ہے۔عدالت سانحہ بلدیہ ٹاوٴن کیمرکزی ملزم رضوان قریشی کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ پہلے ہی جاری کرچکی ہے۔