چارسدہ میں گاڑی پر فائرنگ ، 3 افراد جاں بحق، دو افراد زخمی

اتوار 29 مارچ 2015 01:33

چارسدہ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29 مارچ۔2015ء ) چارسدہ میں گاڑی پر فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق اور دو افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق چارسدہ کے علاقے تالا شاہ میں نامعلوم افراد نے ایک گاڑی پر فائرنگ کی۔

(جاری ہے)

فائرنگ سے گاڑی میں سوار 3 افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے۔جاں بحق ہونے والوں میں سے ایک کا تعلق پشاور،ایک کا بڈھبیر جبکہ تیسرے شخص کا تعلق چارسدہ کے علاقے سرڈھیری سے بتایا جاتا ہے۔لاشوں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال چارسدہ منتقل کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :