دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی ارتھ آور منایا گیا،ساڑھے آٹھ بجے سے ساڑھے نو بجے تک ایک گھنٹہ غیر ضروری بتیاں کی گئیں

اتوار 29 مارچ 2015 01:33

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29 مارچ۔2015ء)دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی ارتھ آور منایا گیا ،ساڑھے آٹھ بجے سے ساڑھے نو بجے تک ایک گھنٹہ پارلیمنٹ صوبائی اسمبلیوں سمیت تمام سرکاری اور نجی عمارتوں کی غیر ضروری بتیاں بند کی گئیں ایک گھنٹہ بتیاں بند رکھنے کا مقصد بجلی کی بحث اور ماحولیاتی تبدیلی ہے ارتھ آور زمین سے محبت کے اظہار کے مارچ آخری ہفتے میں منایا جاتاہے پارلیمنٹ ہاؤس وزیراعظم ہاؤس ، پنجاب ، سندھ ،خیبر پختونخواہ اور بلوچستان اسمبلی کی بھی غیر ضروری لائٹس بند کردی گئی لاہور ائرپورٹ کی بھی پچاس فیصد لائٹس بند کردی گئیں ۔

متعلقہ عنوان :