اسلام آباد سے دوبئی جانے والے مسافر کو بیگ سے پاک فوج کی وردی برآمد، گرفتار کرلیا گیا ، ابتدائی بیان قلمبند، اے این ایف نے مزید تحقیقات شروع کردی

اتوار 29 مارچ 2015 01:32

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29 مارچ۔2015ء ) اسلام آباد سے دوبئی جانے والے مسافر کو بیگ سے پاک فوج کی یونیفارم برآمد ہونے پر حراست میں لے لیا گیا ،ابتدائی بیان قلمبند کرنے کے بعد اے این ایف نے مزید تحقیقات شروع کردی ہیں ۔خبر رساں ادارے ذرائع کے مطابق پونچھ آزادکشمیر کا شہر ی عبدالمالک اسلام آباد سے دوبئی فلائٹ نمبر پی اے 230پر ساڑھے نو بجے روانہ ہورہا تھا کہ لاؤنچ میں اے این ایف کے عملہ نے بیگ کو چیک کیا تو اس میں سے ایک آرمی یونیفارم اور ٹریک سوٹ برآمد ہو ا ۔

(جاری ہے)

شہری عبدالماک سے اے این ایف نے مزید تحقیقات کیں تو انہوں نے بتایا کہ یہ یونیفارم ان کے بہنوئی نثار احمد نے دی ہے جو کہ دوبئی میں مقیم ایک شخص کے حوالے کرنی ہے رہائشی پتہ اور متعلقہ فرد کے بارے میں درست معلومات فراہم نہ کرنے پر اے این ایف نے متعلقہ مسافر کو فلائٹ سے اتار کر تفتیش کے لیے حراست میں لے لیا ہے تاکہ اصل وجوہات سامنے آسکیں ۔خبر رساں ادارے کے رابطہ کرنے پر اے این ایف کے ڈائریکٹر میڈیا کرنل حبیب نے کہا کہ سوٹ کیس سے پاک فوج کا یونیفارم برآمد ہونا کوئی بڑی بات نہیں ہے اس کا استعمال پاکستان میں غلط ہوتا ہے بیرون ملک بہت سے جوان ڈیوٹی سرانجام دیتے ہیں تاہم جائزہ لے رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :