ایف سی بلوچستان کا قلات سرچ آپریشن، کالعدم بی آر اے کے4انتہائی مطلوب شرپسندہلاک ،شرپسندوں کی کمین گاہوں سے خود کار ہتھیار برآمدکرکے تباہ کردیا گیا

اتوار 29 مارچ 2015 01:30

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29 مارچ۔2015ء)فرنٹےئرکوربلوچستان کا قلات کے علاقے منگوچرمیں کالعدم تنظیم کے شرپسندوں کے خلاف سرچ آپریشن۔سرچ آپریشن کے دوران بی آر اے کے04انتہائی مطلوب شرپسندہلاک کردےئے گئے۔شرپسندوں کی کمین گاہوں سے خود کار ہتھیار برآمدکرکے تباہ کردیا گیاتفصیلات کے مطابق فرنٹےئرکور بلوچستان نے قلات کے علاقے منگوچر میں کالعدم تنظیم بلوچ ریپبلکن آرمی کے شرپسندوں کے خلاف سرچ آپریشن کیاجس کے دوران خفیہ ٹھکانوں میں چھپے ہوئے دہشت گردوں نے ایف سی اہلکاروں پر اچانک آتشی ہتھیاروں سے فائرنگ شروع کردی۔

نتیجتاً ایف سی اہلکاروں نے فائرکھول دیا۔دونوں جانب سے طویل شدید فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تنظیم بی آر اے کے 04انتہائی مطلوب شرپسند ہلاک کردےئے گئے۔

(جاری ہے)

دہشت گردوں کی کمین گاہوں سے بھاری تعدادمیں اسلحہ وگولہ بارود برآمدکرکے تباہ کردیا گیا۔سرچ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کی کمین گاہیں انتہائی دشوار گزارمقام پر واقع تھی جس کیلئے وزارت داخلہ کے ہیلی کاپٹرکی مدد بھی حاصل کی گئی۔

شرپسندوں کے قبضے سے برآمدہونے والے اسلحہ وگولہ بارود میں 500کلوگرام بارود، 150راکٹ اور1500ڈیٹونیٹرز شامل ہیں واضح رہے کہ ہلاک ہونے والے شرپسند بیرونی ایجنڈے پرعمل پیر ا بیرون ملک مقیم لیڈروں کے احکامات پرکافی عرصے سے فورسزپر حملوں،اغواء برائے تاوان،پبلک ٹرانسپورٹ میں ڈکیتیوں اور سول آبادی کو نشانہ بنانے کی کارروائیوں میں ملوث تھے آئی جی ایف سی بلوچستان میجرجنرل شیرافگننے ایف سی کے جوانوں کے کامیاب کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ فرنٹےئرکورصوبے میں بد امنی پھیلانے والے شرپسندوں اوردہشت گردوں کیخلاف کارروائی میں کوئی کسر نہیں اٹھارکھے گی اور جہاں بھی جرائم پیشہ افرادکی موجودگی کی اطلاع ملے گی ان کے خلاف بلاتفریق کارروائی کی جائے گی

متعلقہ عنوان :