سعودی جہازوں نے درجنوں سفارتکار یمن سے نکال لئے

اتوار 29 مارچ 2015 01:39

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29 مارچ۔2015ء)سعودی بحری جہازوں نے کے اہم جنوبی شہر عدن سے درجنوں غیر ملکی سفارتکاروں کو نکال لیا ہے،جیسا کہ سعودی عرب کی زیر قیادت آگے بڑھنے والے شیعہ باغیوں کے خلاف فضائی جنگ جاری ہے،یہ بات ریاستی ٹیلی ویژن نے ہفتے کو اپنی رپورٹ میں بتائی۔ٹیلی ویژن نے کہا ہے کہ سعودی نیول فورسز نے آپریشن ٹورینڈو کے تحت عدن سے سعودی شہریوں سمیت درجنوں سفارتکاروں کو نکال لیا ہے۔

انخلا عدن میں صدر عبدالربوح منصور ہادی،جنہوں نے دارالحکومت پر باغیوں کے قبضے کے بعد گزشتہ ماہ ساحلی شہر میں پناہ لے رکھی ہے،کے حامیوں اور مخالفین کے درمیان ہلاکت خیز لڑائی کے تناظر میں ہوا۔ہادی جمعہ کے روز عرب اتحادیوں کے ساتھ اجلاس میں شرکت کیلئے مصر پہنچے تھے،اس سے ایک روز قبل وہ ریاض میں دیکھے گئے تھے۔

(جاری ہے)

ہفتے کے شروع میں باغی فورسز کی جانب سے عدن پر چڑھائی اور جنگی طیارے کے صدارتی محل پر حملے کے بعد سے وہ روپوش ہوگئے تھے۔

سعودی قیادت میں اتحاد تین راتوں سے ایرانی حمایت یافتہ حوثی باغیوں اور ان کے اتحادیوں کے خلاف فضائی حملے کر رہا ہے،جس کا مقصد ہادی کی حکومت کو گرنے سے بچانے کی کوشش ہے۔عدن میں صورتحال انتہائی کشیدہ ہوچکی ہے،باغی فورسز متعدد علاقوں میں حوثی مخالفت ملیشیاء اہلکاروں کے ساتھ لڑ رہی ہیں

متعلقہ عنوان :