اسرائیلی فوجی عدالت سے فلسطینی کو دومرتبہ عمرقید کی سزا

اتوار 29 مارچ 2015 01:39

مقبوضہ بیت المقدس (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29 مارچ۔2015ء)اسرائیل کے ایک فوجی عدالت نے ایک فلسطینی کو دو مرتبہ عمر قید کی سزا سنائی ہے،جس نے ایک نوآباد یہودی عورت کو قتل کیا تھا،یہ بات ایک فوجی خاتون ترجمان نے گزشتہ روز فرانسیسی خبررساں ادارے کو بتائی۔

(جاری ہے)

عدالت نے جمعرات کو ہیبرون کے مقبوضہ مغربی کنارے سے تعلق رکھنے والے داعش کے ایک کارکن ماہر الہنسلامون کو سزا سنائی جب اس پر26 سالہ دالیا لیمکس کو نومبر میں الون شووٹ کی نو آبادی میں بس سٹاپ پر گاڑی کا انتظار کرنے کے دوران قتل کرنے کا الزام ثابت ہوگیا۔

ایک سیکورٹی گارڈ کے گولی مارنے اور زخمی کرنے سے پہلے ہشلامون نے دوسرے دو لوگوں کو زخمی کیا تھا۔یروشلم پوسٹ اخبار نے کہا ہے کہ اسے اسرائیلی فوجیوں پر پٹرول بم پھینکنے کے الزام میں 5سال قید کے بعد2005ء میں رہا کیا گیا تھا۔لیکمس پر10نومبر کا حملہ،تل ابیب میں مغربی کنارے سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان کی ایک جوان اسرائیلی فوجی پر بے رحمانہ تشدد کے چند گھنٹے بعد ہوا تھا۔اس حملہ آور کو بعد میں گرفتار کرلیا گیا تھا