ایکواڈور،آسمانی بجلی گرنے سے 52افراد زخمی

اتوار 29 مارچ 2015 01:38

کوئیٹو (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29 مارچ۔2015ء)ایکواڈور کے دارالحکومت کوئیٹو کے قریب ٹریفک پولیس کے تربیتی سکول پر آسمانی بجلی گرنے سے 52افراد زخمی ہو گئے جن میں سے 15کو ابتدائی طبی امداد کے بعد فارغ کردیا گیا ہے ، یہ بات حکام نے گزشتہ روز بتائی ہے۔میٹروپولیٹن ٹرانزٹ ایجنسی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ امیدوار ڈائنگ ہال میں داخل ہونے کے لئے قطار میں تھے کہ تربیتی سکول پر گرنے والی بجلی کی لہروں کی وجہ سے متاثر ہوئے ۔

(جاری ہے)

بیان میں کہا گیا ہے کہ 37افراد کو جمعرات کو دیر گئے جائے وقوعہ پر طبی امداد فراہم کی گئی اور 15کو علاج معالجے کے لئے ہسپتال لے جایا گیا ۔بیان میں کہا گیا ہے کہ انہیں بھی اب فارغ کردیا گیا ہے۔جنوری میں پیرو کی سرحد پر لوجا کے صوبے اینڈین میں ایک ہی خاندان کے تین افراد آسمانی بجلی گرنے سے ہلاک ہو گئے تھے ۔حالیہ ہفتوں میں ایکواڈور میں شدید طوفان آئے ہیں جن کی وجہ سے پہاڑی تودے گرے ہیں اور سیلاب آیا ہے ۔19مارچ کے بعد سے طوفانی موسم کی وجہ سے 11ہلاکتوں کی اطلاع ملی ہے

متعلقہ عنوان :