افغانستان ، سکیورٹی فورسز کا مختلف صوبوں میں آپریشن کلین اپ ،33 طالبان ہلاک ، متعدد زخمی ، نو گرفتار

اتوار 29 مارچ 2015 01:35

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29 مارچ۔2015ء) افغانستان آپریشن کلین اپ کے نتیجے میں 33طالبان ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغانستان وزارت دفاع کی جانب سے جاری ہونیوالے بیان میں کہا گیا ہے کہ ننگر ہار ، پاروان ، بدخشاں ، قندھار ، وردک ، لوگار ، غزنی ، ہیرات اور ہلمند میں سکیورٹی فورسز نے آپریشن کلین اپ کیا جس کے نتیجے میں 33مسلح طالبان ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے بیان میں کہا گیا ہے کہ آپریشن کے دوران نو طالبان کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے ۔