پاکستان دہشتگردوں کی پشت پناہی جاری رکھے ہوئے ہے ، ششما سوراج ، ہمسائیہ ملک کے ساتھ دوستانہ تعلقات کے خواہاں ہونے کے باوجود اس کا کردار مثبت نہیں، صحافیو ں سے گفتگو

اتوار 29 مارچ 2015 01:51

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29 مارچ۔2015ء) بھارتی وزیر خارجہ ششما سوراج نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان کے ساتھ پرامن اور خوشگوار دوستانہ تعلقات کا خواہاں ہے اس کے برعکس ہمسائیہ ملک مسلسل دہشگردوں کی پشت پناہی کررہا ہے ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ششما سوراج نے کہا کہ ملک کی سکیورٹی کو مزید مستحکم کیاجارہا ہے کیونکہ دہشتگردانہ کارروائیوں کا خطرہ برقرار ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہماری طرف سے دوستانہ اقدامات کے باوجود پاکستان مسلسل بھارت مخالف سرگرمیوں کا مرتکب ہورہا ہے اور اس سلسلے میں دہشتگردوں کی پشت پناہی کررہا ہے انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان کے ساتھ بہتر تعلقات کا خواہاں ہے تاہم بدقسمتی کی کی بات ہے کہ پاکستان مسلسل دہشتگردی کو فروغ دے رہا ہے انہوں نے کہا کہ پورے جنوبی ایشیا میں اس وقت بھارت کا کردار بہترین ہے اور یہ سلسلہ جاری رہے گا ۔

متعلقہ عنوان :