یمن موجودہ تمام پاکستانیوں کو حدیدہ پہنچنے کی ہدایت کردی ہے ، ڈاکٹر عرفان یوسف،صنعاء سے لیکر چالیس گاڑیوں کا قافلہ حدیدہ روانہ ہوگیا، حدیدہ میں ائرپورٹ ہے جہاں جہازوں کی لینڈنگ ممکن ہے ، پاکستانی سفیر کی نجی ٹی وی چینلز سے گفتگو

اتوار 29 مارچ 2015 01:49

صنعاء(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29 مارچ۔2015ء)یمن میں پاکستانی سفیر ڈاکٹر عرفان یوسف نے کہا ہے کہ یمن موجودہ تمام پاکستانیوں کو حدیدہ پہنچنے کی ہدایت کردی ہے صنعاء سے لیکر چالیس گاڑیوں کا قافلہ حدیدہ روانہ ہوگیا ہے حدیدہ میں ائرپورٹ ہے جہاں جہازوں کی لینڈنگ ممکن ہے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی چینلز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صنعاء میں موجود سفارتی اہلکار بھی حدیدہ روانہ ہوگئے ہیں مغرب کے فوراً بعد صنعاء میں بمباری شروع ہوجاتی ہے محصور پاکستانیوں کی آواز اٹھانے پر میڈیا کے شکر گزار ہیں انہوں نے کہا کہ صنعاء سے حدیدہ روانہ ہونے والی چالیس گاڑیوں کے قافلے میں پانچ سو سے زیادہ پاکستانی شامل ہیں ۔

متعلقہ عنوان :